صدر اسلامی جمہوریہ ايران : غزہ كی پٹی میں حالیہ اسرائيلی جارحيت فلسطينيوں كے جذبہ جہاد كے مقابلے میں اس كی ناتوانی كا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

IQNA

صدر اسلامی جمہوریہ ايران : غزہ كی پٹی میں حالیہ اسرائيلی جارحيت فلسطينيوں كے جذبہ جہاد كے مقابلے میں اس كی ناتوانی كا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

سياسی گروپ : ايرانی صدر نے كہا كہ اسرائيل زوال كی طرف جا رہا ہے كيونكہ اس كا عورتوں اور بے گناہوں اور بچوں كا قتل عام فلسطينيوں كے جذبہ جہاد كے مقابلے میں نا توانی كی وجہ سے ہے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر اور فلسطين كے جہاد اسلامی تحريك كے سربراہ نے گذشتہ رات فلسطين كے تازہ ترين حالات پر تبادلہ خيال كيا ۔
جناب محمود احمدی نژاد نے اس ملاقات میں اظہار خيال كيا كہ آخری كاميابی ملت فسلطين كو ہی نصيب ہوگی اور ثابت قدمی ہی كاميابی كا راستہ ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی ممالك كو ملت مظلوم فلسطين كی حمايت كرنی چاہیے اور ايران ہميشہ سے ملت فلسطين كے ساتھ ہے ۔
فلسطين كے جہاد اسلامی كے سربراہ رمضان عبد اللہ نے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ايران كی ملت فلسطين كی حمايت پر پوری ايرانی قوم كا شكریہ ادا كيا ۔
231886