{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق شہر ٫٫ وان ٬٬ میں یہ مظاہرے گذشتہ ۸ ہفتوں سے مسلسل ہو رہے ہیں اس ہفتے لوگ اس شہر كے مركز میں جمع ہوۓ اور حجاب پر پابندی كے خلاف نعرے لگاۓ مظاہرين نے پلے كارڈ اپنے ہاتھوں میں اٹھا ركھے تھے جن پر لكھا ہوا تھا ٫٫ توحيد ، عدالت اور آزادی ٬٬
مظاہرين نے حجاب پر پابندی كے خلاف پاس ہونے والے قانون كی عدم مراعات كی مذمت كے علاوہ فلسطين میں اسرائيلی جارحيت پر اسلامی دنيا كی خاموشی كی بھی مذمت كی ۔
مظاہرے كے اختتام پر مظاہرين كی طرف سے ايك اعلامیہ بھی جاری كيا گيا ۔
231565