آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی : فلسطين كے نہتے مسلمانوں كا قتل عام ، اسرائيل كی كمزوری كی دليل ہے

IQNA

آيت اللہ ھاشمی رفسنجانی : فلسطين كے نہتے مسلمانوں كا قتل عام ، اسرائيل كی كمزوری كی دليل ہے

سياسی گروپ : تشخيص مصلحت نظام كونسل كے سربراہ نے تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے سربراہ سے ملاقات میں كہا كہ فلسطين میں اسرائيل كی طرف سے نہتے لوگوں كا قتل عام اسرائيل كی ناتوانی كی دليل ہے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق تشخيص مصلحت نظام كونسل كے سربراہ آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے سربراہ رمضان عبد اللہ سے ملاقات میں كہا كہ ملت فلسطين كے حقوق كے حصول كا راستہ ثابت قدمی میں مضمر ہے اور جانثاری ، ثابت قدمی اور اسلام پر بھروسہ فلسطينيوں كی كاميابی كی راہ ہموار كرے گا ۔
آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے حزب اللہ لبنان كے مقابلے میں اسرائيل كی شكست كو اسرائيل كی كمزوری سے تعبير كيا اور كہا كہ ثابت قدمی میں مشكلات ضرور ہیں ليكن خدا پر بھروسہ كر كے ان مشكلات پر غلبہ حاصل كيا جا سكتا ہے ۔
انہوں نے كہا كہ حقوق كے حصول كے لیے كوشش كرنا خدا كے نزديك اجر كا موجب ہے ۔ تحريك جہاد اسلامی فلسطين كے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں كہا كہ اسرائيل كی كمزوری ۳۳ روزہ جنگ میں سامنے آ چكی ہے ۔
232511