{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی ايران نے انڈونيشيا كے صدر سے ملاقات میں فرمايا كہ اسلامی دنيا علمی ، اقتصادی ، ثقافتی اور سياسی ميدانوں میں باہمی تعاون سے دنيا میں ايك بہت بڑی طاقت میں تبديل ہو سكتی ہے ۔
انہوں نے مزيد فرمايا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كی سب سے پہلی ترجيح اسلامی ممالك سے دوستانہ تعلقات ہیں ۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ امريكہ كی سياست ، غلبہ كی سياست ہے اور یہ ممالك كے لیے پس ماندگی كا موجب ہے ۔
انہوں نے سلامتی كونسل كی حالیہ قرار داد كے مقابلے میں انڈونيشيا كے مٶقف كی تائيد كرتے ہوۓ فرمايا كہ یہ اقدام شجاعانہ قدم ہے اور اس اقدام كی وجہ سے پوری دنيا میں انڈونيشيا كو بہت عزت ملی ہے۔
آيت اللہ خامنہ ای نے امريكہ اور اسرائيل كی طرف سے ملت فلسطين كی نابودی كی كوششوں كا حوالہ ديتے ہوۓ فرمايا كہ ملت فلسطين كی ثابت قدمی نے ثابت كر ديا ہے كہ وہ ايك زندہ اور بہادر قوم ہے اور دنياۓ اسلام كو اس كی پشت پناہی كرنی چاہیے
232406