{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس ملاقات میں لبنان اور علاقے كے حالات ، فرانس كے عرب دنيا اور امريكہ سے تعلقات اور ان كے لبنان اور علاقے پر اثرات كے موضوعات پر تبادلہ خيال ہوا ۔
اس ملاقات میں ٫، اندری باران ٬٬ نے لبنان كے مختلف گروہوں كو ايك دوسرے كے نزديك كرنے میں فرانس كی كوششوں كا ذكر كيا ۔
علامہ فضل اللہ نے بھی اس ملاقات میں سلامتی كونسل میں اسرائيل كے قرار داد كی امريكی مخالفت كا حوالہ ديتے ہوۓ ايران پر امريكی اقتصادی پابنديوں جن كی فرانس اور برطانیہ نے بھی حمايت كی تنقيد كی ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ افسوسناك امر یہ ہے كہ امريكہ كی سياست كی وجہ سے علاقے میں بحرانی حالات پيدا ہوۓ ہیں اور فرانس كے مفاد میں یہ ہے كہ وہ عرب اور اسلامی دنيا سے اپنے تعلقات استوار كرے ۔
233310