آيت اللہ تسخيری ، مصر میں منعقد ہونے والی ٫٫ اسلام میں معاشرتی امن و امان ٬٬ كے موضوع پر كانفرنس سے خطاب كریں گے

IQNA

آيت اللہ تسخيری ، مصر میں منعقد ہونے والی ٫٫ اسلام میں معاشرتی امن و امان ٬٬ كے موضوع پر كانفرنس سے خطاب كریں گے

سياسی گروپ : تقريب مذاھب اسلامی كونسل كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ تسخيری مصر میں منعقد ہونے والی ٫٫ اسلام میں معاشرتی امن و امان ٬٬ كے موضوع پر كانفرنس سے خطاب كریں گے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق مصر كی امور اسلامی كونسل كی بيسویں سالانہ كانفرنس ٫٫ اسلام میں معاشرتی امن و امان ٬٬ كے موضوع پر ۱۶ مارچ ۲۰۰۸ ء كو مصر كے دار الحكومت قاہرہ میں منعقد كی گئی ۔
تقريب مذاھب اسلامی كونسل كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ تسخيری ، مصر كے وزير اوقاف ٫٫ محمود حمدی زقزوق ٬٬ كی دعوت پر اس كانفرنس میں شركت كریں گے اور عدالت اجتماعی كے موضوع پر خطاب بھی كریں گے ۔
یہ كانفرنس ۴ دن تك جاری رہے گی اور ۱۹ مارچ ۲۰۰۸ ء كو اختتام پذير ہو گی اور اس كانفرنس میں اسلامی دنيا كی نامور شخصيات شريك ہیں ۔
233638