قرآن كريم كی توھين پر ايك افغانی دانشور كی بھوك ہڑتال

IQNA

قرآن كريم كی توھين پر ايك افغانی دانشور كی بھوك ہڑتال

سياسی و سماجی گروپ : ھالينڈ میں قرآن كريم كی توھين آميز فلم اور ڈنمارك میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر ايك افغانی رياضی دان نے كابل میں بھوك ہڑتال كی ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق افغانی رياضی دان ٫٫ محمد صديق افغان ٬٬ نے ھالينڈ میں قرآن كی توھين پر مبنی فلم بناۓ جانے اور ڈنمارك میں پيغمبر اسلام ٫٫ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ٬٬ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر كابل میں گذشتہ ہفتے سے لے كر آج تك بھوك ہڑتال كر ركھی ہے ۔
انہوں نےكہا كہ جب تك ھالينڈ كی حكومت اس فلم كے ڈائريكٹر كو سزا نہیں ديتی میں بھوك ہڑتال جاری ركھوں گا ۔
233411