{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے مٶسسہ تنظيم و نشر آثار امام خمينی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ دفتر امام خمينی رح نے ايك اطلاعیے میں آيت اللہ توسلی كی رحلت پر افسوس كا اظہار كيا ہے اور اس اطلاعیہ میں اعلان كيا گيا ہے كہ ۱۹ فروری ۲۰۰۸ ء بروز منگل نماز مغرب و عشاء كے بعد قم میں ايك مجلس ترحيم منعقد كی جاۓ گی جس میں لوگ بڑی تعداد میں شريك ہوں گے ۔
موسسہ تنظيم و نشر آثار امام خمينی ﴿ رح ﴾ مركز مديريت حوزہ علمیہ قم ، مركز جہانی علوم اسلامی اور دفتر تبليغات اسلامی حوزہ علمیہ قم نے ايك مشتركہ اطلاعیہ میں لوگوں سے اپيل كی ہے كہ وہ اس مجلس میں بھر پور شركت كریں ۔
224200