آيت اللہ طبسی نے تاكيد كی كہ امام رضا علیہ السلام كے زائرين كو مناسب اور پر امن ماحول فراہم كيا جاۓ

IQNA

آيت اللہ طبسی نے تاكيد كی كہ امام رضا علیہ السلام كے زائرين كو مناسب اور پر امن ماحول فراہم كيا جاۓ

سماجی گروپ : آيت اللہ واعظ طبسی نے كہا كہ آج دشمنوں كے مقابلے میں مسلمانوں كی كوتاہی قابل قبول نہیں ہے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ۱۷ مارچ ۲۰۰۸ ء كو آيت اللہ واعظ طبسی نے حرم امام رضا علیہ السالم كے خداموں كے اجتماع میں كہا كہ آج دشمنوں كے مقابلے میں مسلمانوں كی كوتاہی قابل قبول نہیں ہے ۔
آيت اللہ واعظ طبسی نے حرم امام رضا علیہ السلام كے خادموں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ خداموں كو چاہیے كہ وہ زائرين سے كشادہ روئی اور اچھے اخلاق كے ساتھ پيش آئیں تاكہ زائرين كو راز و نياز كے لیے مناسب اور پر امن ماحول فراہم ہو ۔
234410