امام جمعہ ارومیہ: كفر كے مقا بلے میں صرف وحدت كے ذريعے ہی كاميابی حاصل كی جا سكتی ہے

IQNA

امام جمعہ ارومیہ: كفر كے مقا بلے میں صرف وحدت كے ذريعے ہی كاميابی حاصل كی جا سكتی ہے

سياسی گروپ: مغربی آذربائيجان میں نمائندہ ولی فقیہ اور شھر ارومیہ كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين غلام رضا حسنی نے كہا كہ صرف وحدت كے ذريعے ہی كفر كے مقابلے میں كاميابی حا صل كی جا سكتی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق مغربی آذربائيجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے ارومیہ كے لوگوں كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دشمنوں كی سازشوں سے مقابلہ كرنے كے لیے ہمیں زيادہ اتحاد اور يكجہتی كی ضرروت ہے۔ انہوں نے ميلاد پيغمبراكرم ﴿ص﴾ كے موقع پر لوگوں كو مبارك ديتے ہوئے اسلام دشمن طاقتوں كے مقابلے میں مسلمانوں كے اتحاد پر زور ديا۔
234756