ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾شبعہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق جشن كی یہ تقريب اہل سنت قاری قرآن'' محمد قاسم''كی تلاوت قرآن مجيد سے شروع ہوئی۔ اس كے بعد صوبہ بلخ كے وزير حج و اوقاف نے شركت كرنے والوں كو خير مقدم كہا۔
صوبہ بلخ كی علماءكونسل كے صدر ''جعفری'' نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے مغربی ممالك كی طرف سے اسلامی اقدار كی توھين كی مذمت كی اور انہوں نے مغربی ممالك سے مطالبہ كيا كہ وہ اس توھين پرمسلمانوں سے معافی مانگیں۔ افغانستان میں اخوت كونسل كے صدر ''مولوی محمد شاہ عادلی'' نے اپنے خطاب میں افغانستان میں شيعہ سنی اتحاد پر خو شی كا اظہار كرتے ہوے مزارشريف كے شيعوں كا اس بات پر شكریہ ادا كيا كہ انہوں نے آخری چند سالوں میں اسلامی اقدار كے احياءكے لیے بہت كوششیں كیں۔
234722