قرآن مجيد كے حكم كی روشنی میں دنيا بھر كے مؤمنين آپس میں بھائی بھائی ہیں اوربھائی بھائی برابر ہواكرتے ہیں .
اگر مسلمان ايك طاقت بن جائیں تو كوئی بھی ان كے سامنے نہیں ٹھہر سكتا.
ہم شيعہ اور سنی بھائی بن كر رہیں اور دوسروں كو اتنی مہلت نہ دیں كہ وہ ہمیں تاراج كردیں .
میں نے امت مسلمہ میں اتحاد قائم كرنے كی پوری كوشش كی ہے اور كررہاہوں اور اس اہم كام كی انجام دہی كے لیے خداوند متعال سے مدد كا طالب ہوں .
آج اتحاد و يكجہتی كا دن ہے اور یہ بھی خدا كا لطف اور اس كی تائيد ونصرت ہے .
رسول اكرم (ص) كے وجود مبارك كی بركت ايسی ہے كہ پورے عالم میں ، ابتدائے خلقت سے آخر تك ايسا وجود با بركت دنيا میں آيا ہے نہ آئے گا ۔
irib.ir
اگر سارے انبيا كرام (ع) ايك ہی زمانے ہوتے تو ان میں كوئی اختلاف نہ ہوتا.
مجھے اميد ہے كہ تمام ممالك كے مسلمان ، ايرانی مسلمانوں كے نقش قدم پر چلتے ہوئے مغرب كو منہ توڑ جواب دیں گے .مسلمانوں كا فريضہ ہے كہ وہ اسلام كی راہ میں اٹھ كھڑے ہوں اور ان طاقتوں كے ہاتھ كاٹ دیں جو اسلام كی نابودی اور مسلمانوں كے اقتصادی ذخائر پر قبضہ كرنے كے لئے سازشیں رچ رہے ہیں .
اے مسلمانان عالم
اے مستضعفين جہان
اٹھ كھڑے ہو ، اور اپنی تقدير كو اپنے ہاتھ میں لے لو. كب تك بیٹھے رہوگے كہ آپ كی تقدير كا فيصلہ واشنگٹن يا ماسكو میں ہوتا رہے .
ہم پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم كے فرامين كی روشنی میں دوباتوں پر عمل كرنا چاہتے ، ظلم كرو نہ ظلم سہو.
متحد ہوجائیے ، اس لئے كہ اتحاد كے زيرسایہ بڑی طاقتوں كے مقابلے میں آپ كی كاميابی يقينی ہے .
استعماری حكومتوں كا اصل مقصد قرآن ، اسلام اور اسلام كو راستے سے ہٹانا ہے .
امريكہ دنيا كے محروم اور كمزور عوام كا دشمن نمبر ايك ہے .
ہماراجرم صرف یہ ہے كہ ہم امريكہ كے مخالف ہیں .
مسلم اقوام بيرونی طاقتوں خصوصا امريكہ سے متنفر ہیں .
امريكہ ہمارا كچھ نہیں بگاڑ سكتا.
ہم امريكہ سے اسی وقت تعلقات قائم كریں گے جب وہ ظلم كرناچھوڑدے گا.
كسی بھی اسلامی ملك كے لئے یہ بات باعث شرم ہے كہ وہ امريكہ كے آگے ہاتھ پھيلائے.
ہم اس بات پر يقين ركھتے ہیں كہ اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو وہ امريكہ كو منہ كی كھانے پر مجبور كر سكتے ہیں