ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ارومیہ میں اھل سنت كے امام جمعہ ملاعبدالقادر بيضاوی نے مسجد ''امام شافعی'' میں لوگوں كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ نماز پروردگار كے تقرب كا وسيلہ ہے اور نماز كے ذريعے انسان سعادت اور خوشبختی حاصل كر سكتا ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ خدا نے انبياءاور آسمانی كتابیں بھيج كر تمام انسانوں كو سعادت اور خوشبختی كے مواقع فراہم كیے ہیں۔
اور اب یہ انسانوں كا كام ہے كہ وہ كس قدر خدا كے فرامين پر عمل كر كے سعادت و خوش بختی كے مستحق قرار پاتے ہیں۔
235454