ارومیہ میں اھل سنت كے امام جمعہ نے نماز كو اہميت دينے كی تاكيد كی

IQNA

ارومیہ میں اھل سنت كے امام جمعہ نے نماز كو اہميت دينے كی تاكيد كی

سماجی گروپ: ارومیہ میں اہل سنت كے امام جمعہ نے نماز كو خيروبركت كا سر چشمہ قرار ديا اور كہا كہ نماز انسان كو غفلت اور گمراہی سے نجات ديتی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ارومیہ میں اھل سنت كے امام جمعہ ملاعبدالقادر بيضاوی نے مسجد ''امام شافعی'' میں لوگوں كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ نماز پروردگار كے تقرب كا وسيلہ ہے اور نماز كے ذريعے انسان سعادت اور خوشبختی حاصل كر سكتا ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ خدا نے انبياءاور آسمانی كتابیں بھيج كر تمام انسانوں كو سعادت اور خوشبختی كے مواقع فراہم كیے ہیں۔
اور اب یہ انسانوں كا كام ہے كہ وہ كس قدر خدا كے فرامين پر عمل كر كے سعادت و خوش بختی كے مستحق قرار پاتے ہیں۔
235454