آيت اللھ تسخيری: اسلام دشمن قوتوں كو معلوم ہونا چاہيئے كہ قرآن كی توھين ڈیڑھ ارب مسلمانوں كی توھين ہے

IQNA

آيت اللھ تسخيری: اسلام دشمن قوتوں كو معلوم ہونا چاہيئے كہ قرآن كی توھين ڈیڑھ ارب مسلمانوں كی توھين ہے

سياسی گروپ: اسلام كے دشمنوں كو معلوم ہوناچاہیے كہ پيغمبراكرم ﴿ص﴾اور قرآن مسلم امت كے جزو لاينفك ہیں۔ان كی توھين ڈیڑہ ارب مسلمانوں كی توھين ہے۔
مجمع تقريب مذاہب اسلامی كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ تسخيری نے قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' سے قرآن مخالف فلم ''فتنہ '' كے حوالے سے گفتگوكرتے ہوئے كہا كہ یہ بعض عيسائيوں اور صھيونيوں كی اسلام دشمنی كا نتيجہ ہے۔ آيت اللہ تسخيری نے مزيد كہا كہ اسلام دشمن قوّتیں مسلمانوں كی كمزوری سے استفادہ كررہی ہیں۔ اور میں دشمنوں كی بجائے اسلامی سربراہوں كو ملامت كا حقدار سمجھتاہوں۔
انھوں نے كہا كہ اسلامی ممالك كے حكام نے مسلمانوں كو دشمنوں كے مقابلہ میں بہت كمزور كر ديا ہے۔ اب سياسی سربراھوں پرذ مھ داری عائد هوتی هے
كہ وہ اس توھين كا دندان شكن كا جواب دیں اور دشمن كو بتا دیں كہ پيغمبر اسلام﴿ص﴾ اور قرآن مجيد كی توھين ڈیڑہ ارب مسلمانوں كی توھين ہے۔
235580