ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا''شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق انقرہ كے مسلمانوں نے اس ہفتہ بھی حجاب پر پابندی كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے مظاہرہ كيا۔
انقرہ كے مسلمان گزشتہ ايك سوتيرہ ہفتوں سے حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے كر رہے ہیں۔اس مرتبہ وہ '' صحیّہ عبدی ايپكچی '' پارك میں اكھٹے ہوئے اور ترك يونيورسٹی میں حجاب پر پابندی كے خلاف نعرے لگائے۔
اس مظاہرے اختتام پر شركت كرنے والوں نے ايك اعلامیہ جاری صادر كيا۔
اس اعلامیہ میں ذكركيا گيا كہ ہم گزشتہ ايك سو تيرہ ہفتوں سے تركی میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے كر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پورے ملك میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ حكمرانوں سے ہمارا مطالبہ ہے كہ وہ ہمارے مسلم حق میں ركاوٹ ايجاد نہ كریں اور اس امر كو يقينی بنائیں كہ ترك مسلمان لڑكياں اسلامی حجاب اوڑہ كر يونيورسٹی میں آزادی كے ساتھ داخل ہوسكیں ۔ جب تك ہمارامطالبہ تسليم نہیں كيا جاتا ہمارااحتجاج جاری رہے گا۔
235807