عرب ممالك كے سربراہوں كی طرف سے اسلامی اقداركی توھين پر شديد رد عمل

IQNA

عرب ممالك كے سربراہوں كی طرف سے اسلامی اقداركی توھين پر شديد رد عمل

سياسی وسماجی گروپ: عرب ممالك كے سربراہوں نے دمشق میں عرب ليگ كے اجلاس میں پيغبمراسلام ﴿ص﴾ كی توھين كی مذمت كی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سوڈان كے صدرنے دمشق میں عرب ليگ كے اجلاس میں بعض مغربی ممالك كی طرف سے اسلامی اقداركی توھين كی مذمت كی۔
عمربشيرنے اس اجلاس میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كی گستاخياں ممالك كے مفاد نہیں ہیں اور ان كے پاس اسكی كوئی تاويل بھی نہیں ہے۔
انھوں نے اس اجلاس میں گفتگو كرتے ہوئے عالمی براداری سے مطالبہ كيا كہ وہ تمام آسمانی اديان كے مقدسات كااحترام كریں اور كسی كو یہ اجازت نہ دیں كہ وہ آزادی بيان كے بہانے دينی اقدار كی توھين كرے۔
يادرہے كہ عرب ليگ كے اس اجلاس میں ايرانی وزير خارجہ بھی شريك تھے۔
235617