ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شبعہ قم كی رپورٹ كے مطابق اس مرجع تقليد نے اس ملاقات میں قرآن مجيد كی آيت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ''بلاغ مبين '' ھماری ذمہ داری ہے اور ہمیں تبليغ اسلام كو اہميت دينی چاہیے۔
انھوں نے كہا كہ آيت اللہ بروجردی كہا كرتے تھے كہ تبليغ صرف پيغمبراسلام اورآئمہ طاہرين﴿ع﴾ كے زمانے كے ساتھ ہی مخصوص نہیں تھی بلكہ اسے قيامت تك جاری رہنا چاہیے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ منبر كا سرمایہ دو چيزیں ہیں قرآن اور روايات۔ اور اگركسی كو قرآن اور روايات پر دسترس حاصل ہوتواسے كسی اور چيزكی ضرورت نہیں ہے۔
انھوں نے ايك معاشرے كی زندگی وحيات كو تبليغ كے مرہون منت قرار ديا۔ اور انھوں نے وضاحت كی كہ ہمیں اس ميدان میں پيچھے نہیں رہنا چاہئے۔اوردنيا كے سامنے اسلام كی صيحح شكل پيش كرنا چاہیے۔اور اگر اس سلسلے میں ہم نے غفلت كی تو ہم اس كے جوابدہ ہیں۔
235742