حوزہ علمیہ قم كے ڈائريكٹر: قرآن مجيد كی سورہ''الصف'' كی آٹھویں آيت دشمن كی دھمكيوں اور گستاخيوں كا دندان شكن جواب ديتی ہے

IQNA

حوزہ علمیہ قم كے ڈائريكٹر: قرآن مجيد كی سورہ''الصف'' كی آٹھویں آيت دشمن كی دھمكيوں اور گستاخيوں كا دندان شكن جواب ديتی ہے

سياسی گروپ: قرآن مجيد كی سورہ ''الصّف'' كی آٹھویں آيت كہ جس میں ارشاد خداوندی ہے" یہ لوگ چاہتے ہیں كہ نور خدا كو اپنی پھونكوں سے بجھا دیں جبكہ اللہ اپنے نور كو مكمل كر نے والاہے، چاہے یہ بات كفار كو كتنی ہی ناگوار كيوں نہ گزرے"،مسلمانوں كو دشمن كی دھمكيوں اور گستاخيوں سے نجات كی نويد ديتی ہے۔
حوزہ علمیہ قم كے ڈائريكٹر حجت الاسلام والمسلمين ''حسينی بوشھری '' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے قرآن مخالف فلم ''فتنہ '' كے انٹرنیٹ پر ريليز ہو نے كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے اس توھين آميزحركت كے سرچشمہ اور اس سے مقابلے كے طريقہ كار پرتبادلہ خيال كيا۔
انھوں نے مزيد كہا كہ مدتوں پہلے مغربی دنيا كو اسلام كی پيشرفت سے خطرات لاحق ہیں۔ كيونكہ اسلام ايك ايسا دين ہے جو انسانی فطرت كے عين مطابق ہے۔ اور اس بارے میں امام رضا ﴿ع﴾ كا فرمان بھی ہے كہ" اگر لوگ ہماری كلام كی اچھائيوں كو درك كر لیں تو خود بخود حلقہ بگوش اسلام ہو جائیں گے"۔
حجت الاسلام والمسلمين حسينی بوشھری نے مزيد كہا كہ مغربی دنيا كی سب سے بڑی مشكل یہ ہے كہ تحريف كی وجہ سے دوسرے اديان كی تعليمات، معاشرے كی ضرورتوں كو پورا نہیں كرتیں جبكہ اس كے برعكس اسلام اور قرآن كی تعليمات بشركی سعادت كی ضمانت فراہم كرتی ہیں۔
انھوں نے مغربی ممالك میں اسلام كی پيشرفت كے بارے میں ايك مغربی مبصر كے بيان كا حوالہ ديتے ہوئے كہ كہ مغربی دنيا میں اسلام كے خلاف جتنی زيادہ تبليغات كی جاتی ہیں اتنا ہی زيادہ لوگوں میں تجسس پيدا ہوتا ہے كہ وہ اسلام اور قرآن مجيد سے آشنائی حاصل كریں۔
ڈائريكٹرحوزہ علمیہ قم نے تمام مسلمانوں سے درخواست كی كہ وہ ہالينڈ كی مصنوعات كا بائيكاٹ كریں۔ كيونكہ اخبارات میں آيا ہے كہ ہالينڈ كی تاجربرادری نے اعلان كيا ہے كہ اگر مسلمانوں نے ہالينڈ كی مصنوعات كا بائيكاٹ كيا تو وہ ہالينڈ پارليمنٹ كے ممبر گریٹ ولڈر كے خلاف شكايت كریں گے۔
235637