قرآن مخالف فلم ''فتنہ'' كا انٹرنیٹ سائٹ پر دوبارہ اجراء

IQNA

قرآن مخالف فلم ''فتنہ'' كا انٹرنیٹ سائٹ پر دوبارہ اجراء

سياسی گروپ: ہالينڈ پارليمنٹ كے ممبر گریٹ ولڈر كی قرآن مخالف فلم دوبارہ انٹرنیٹ كی سائٹ''لائيوليك'' پرريليز كردی گئی ہے۔
قرآن كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مذكورہ انٹرنیٹ سائٹ نے چند روز پہلے دھمكيوں كی وجہ سے اس فلم كو انٹرنیٹ سائٹ سے ہٹا ليا تھا۔
انٹرنیٹ سائٹ ''لائيوليك '' نے اعلان كيا ہے كہ ہم نے اپنے كاركنوں اور ان كے اہل خانہ كی حفاظت كا انتظام كر ليا ہے اور ہم اس فلم كو ريليز كرنے میں كسی قسم كی دھمكيوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اب تك ھزاروں افراد اس فلم كو انٹرنیٹ پر ديكھ چكے ہیں۔اور یہ فلم يا اس كا خلاصہ بہت سی ديگر انٹرنیٹ سائٹوں میں منتقل ہو چكاہے۔
236627