آيت اللہ نوری ھمدانی: قرآن مخالف فلم ''فتنہ '' اسلام كو شدت پسند مذھب كے طورپر پيش كرنے كے لئے بنائی گئی ہے

IQNA

آيت اللہ نوری ھمدانی: قرآن مخالف فلم ''فتنہ '' اسلام كو شدت پسند مذھب كے طورپر پيش كرنے كے لئے بنائی گئی ہے

سياسی و سماجی گروپ: آيت اللہ نوری ھمدانی نے كہا كہ قرآن مخالف فلم ''فتنہ '' اسلام دشمن قوّتوں كی سازش ہے اور وہ چاہتی ہیں كہ اس فلم كے ذريعہ اسلام كو شدّت پسند مذھب كے طورپر پيش كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق سپاہ پاسداران كے چند افراد نے آيت اللہ نوری ھمدانی سے ملاقات كی۔ اس ملاقات میں انھوں نے سال جديد كے نام كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ نوجوان نسل كو چاہیے كہ وہ علم و دانش كے حصول كے لئے زيادہ كوشش كریں۔
انھوں نے اس بات پر زور ديا كہ علم،عمل كے ساتھ ہونا چاہیے ۔انھوں نے مزيد كہا كہ دشمن مختلف بہانوں سے ايران كو دھمكياں دے رہا ہے۔ ليكن سپاہ پاسداران اسلامی جمھوریہ ايران كے نظام كا بازو ہے۔ اسے چاہیے كہ وہ ان دھمكيوں كے مقابلے میں اپنی قوت و طاقت كا مظاہرہ كرے۔ آيت اللہ نوری ھمدانی نے كہا كہ استكبار عالم كی اسلام اور ايران سے ديرينہ دشمنی ہے اور اب یہ دشمنی شديد تر ہو گئی ہے۔اور اسلام كی نابودی كے لئے قرآن مخالف فلم'' فتنہ '' جيسے ہتھكنڈے استعمال كررہا ہے۔ انھوں نے مسلمانوں پر زور ديا كہ وہ دشمنوں كی ان سازشوں كے خلاف متحد ہو جائیں۔
236991