بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق مذكورہ دوشھروں كے مسلمان گزشتہ ۱۳۴ ہفتوں سے مسلسل ترك يونيورسٹيوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے كر رہے ہیں۔ مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر لكھا ہو تھا ''حجاب عورت كی عزت ہے"؛" ہم اس ظلم كے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے" ۔ مظاہرين نے ان مظاہروں كے اختتام پر ايك قرار داد پيش كی جس میں ذكر كيا گيا ہے كہ اگرچہ يونيورسٹيوں اور اعلی تعليمی اداروں سے حجاب پر پابندی كا قانون اٹھا ليا گيا ہے ليكن اب تك اس پر عمل درآمد نہیں كيا گيا ہے۔ حجاب مسلمان خاتون كی علامت ہے اور كسی كو یہ اختيار نہیں ہے كہ وہ عورت كو اس حق سے محروم كرے۔
236736