سوریہ میں مذھبی كتب كی نمائش كا انعقاد

IQNA

سوریہ میں مذھبی كتب كی نمائش كا انعقاد

سياسی و سماجی گروپ: سوریہ كے شھر لاذقیہ كی مساجد كمیٹی كے تعاون سے ''تشرين'' يونيورسٹی میں مذھبی كتب كی نمائش كا انعقاد كيا گيا ہے اس نمائش كا مقصد اسلامی ثقافت كی ترويج ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ سوریہ كی رپورٹ كے مطابق سوریہ كے شھر لاذقیہ میں مذھبی كتب كی بہت بڑی نمائش منعقد كی گئی ہے۔ یہ نمائش ۱۵ روز تك جاری رہے گی اور اس نمائش كے انعقاد میں شھر لاذقیہ كی مساجد كمیٹی نے بہت فعال كردار ادا كيا ھے تاحال اس نمائش میں ۱۵ پبلشرز منجملہ مكتبہ الرسول الاعظمم ﴿ص﴾٫ مكتبة الام جعفرالصادق ﴿ع﴾٫ دار المنار ﴿حزب اللہ لبنان﴾ اور مكتبة الحقيقة وغيره نے شركت كی ہے اور اس نمائش كے اختتام پر سب سے بھترين پبلشرز كی شناسائی كی جائے گی اس نمائش میں فرھنكی ، ادبی اور حوزوی كتابوں منجملہ ميزان الحكمة، بحارالانوار،نھج البلاغة، الكافی اور اعلام الھداية كی نمائش كی گئی ہے۔ یہ نمائش ہر روز صبح آٹھ بجے سے ليكر عصر پانچ بجے تك كھلی رہے گی۔
237408