قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے قرآن كے تجربہ كار اور مخلص اساتذہ كی ضرورت ہے

IQNA

قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے قرآن كے تجربہ كار اور مخلص اساتذہ كی ضرورت ہے

13:54 - April 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1641790
قرآنی سرگرمياں گروپ: فيروز آباد فارس كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے كہا ھے كہ قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے قرآن كے مخلص اور تجربہ كار اساتذہ كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق فيروز آباد كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام '' قاسم اسلامی نسب'' نے گزشتہ روز فيروز آباد میں قرٓانی اساتذہ كی قدر دانی كے لئے منعقد ہونے والے ايك سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد انسان سازی كی كتاب ہے۔ اس كتاب كے ذريعے ہی انسان كمال كی منزلوں كو طے اور اللہ تعالی كا تقرب حاصل كرسكتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے مخلص اور تجربہ كار اساتذہ كی ضرورت ہے اس لئے قرآن كے ايك استاد كو چاہیے كہ وہ اپنے اخلاق اور كردار كو قرآنی تعليمات كے مطابق بنائے اور اپنی زندگی كے ھر شعبے میں قرآن سے ھدايت حاصل كرے۔
238329
نظرات بینندگان
captcha