قم میں تين دينی مدارس كی تعمير كا منصوبہ

IQNA

قم میں تين دينی مدارس كی تعمير كا منصوبہ

سياسی و سماجی گروپ: حوزہ علمیہ قم كے مدير نے خبردی ہے كہ قم كے تين چهوٹے شھروں جعفریہ، كھك اور سلفچگان میں تين دينی مدارس تعمير كئے جائیں گے۔
حوزہ علمیہ قم كے مدير سيد''ھاشم حسينی بوشھری'' نے قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ قم سے گفتگو كرتے ہوے كہاكہ دينی مدارس كی تعداد میں اضافہ اس مركز كے پروگراموں میں شامل ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ كھك اور سلفچگان میں یہ مدارس تكميلی مراحل میں ہیں۔ جبكہ شھر جعفریہ میں مدرسہ علمیہ كا كام ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ انھوں نے خبر دی كہ پورے ملك كے دينی مدارس كی تعمير نو كے لئے بجٹ بھی مختص كيا گيا ہے۔
237903