نماز جمعہ، پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی ياد گار اور نظام اسلامی كا وقار ہے

IQNA

نماز جمعہ، پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی ياد گار اور نظام اسلامی كا وقار ہے

سماجی گروپ: چناران كے امام جمعہ نے كہا كہ نماز جمعہ، پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ و اولياء كرام كی ياد گار اور نظام انقلاب اسلامی كا وقار ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق چناران كے امام جمعہ حجت الاسلام ''كوثری '' نے گزشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا كہ لوگوں كو معلوم ہونا چاہیے كہ نماز جمعہ میں شركت كس قدر اہميت كی حامل ہے اور لوگوں كو نماز جمعہ كو چھوڑ كر ايسی محفلوں میں شركت نہیں كرنا چاہیے كہ جہاں پر اسلامی اخلاق كی رعايت نہیں ہوتی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جوانوں كو اپنی انرجی اور قوت حرام كاموں میں صرف نہیں كرنی چاہیے۔ جناب كوثری نے ہفتہ صحت و سلامتی كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ تحقيقات سے یہ بات ثابت ہو چكی ہے كہ متدين افراد دوسرے افراد كی نسبت زيادہ صحت مند ہوتے ہیں كيونكہ شرعی مسائل كی رعايت نہ كرنے سے لوگ بيماريوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ عبادت كے لئے سالم بدن كی ضرورت ہے۔ اور اميد ہے كہ حكام معاشرے میں صحت و سلامتی كے لئے مؤثر اقدامات كریں گے۔
238793