قرآن خلاقيت اور پيشرفت كا سر چشمہ ہے

IQNA

قرآن خلاقيت اور پيشرفت كا سر چشمہ ہے

سماجی گروپ: مغربی آذربايجان ٹيلی ويژن كے انچارج نے قرآن كو خلاقيت اور پيشرفت كا سر چشمہ قرار ديا ھے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' نے مغربی آذربايجان كے گورنر ہاوس نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ''جناب ابراھيم ''نے ارومیہ شھر میں منعقد ہونے والی پانچویں قرآنی نمائش كا سروے كرتے ہوئے كہا كہ عصر حاضر میں دنيا كے مختلف علوم و فنون میں جو ترقياں سامنے آ رہی ہیں قرآن مجيد نے ۱۴ سو سال پہلے ہی ان كی پيشين گوئی كر دی تھی انھوں نے ثقافتی اداروں كو قرآنی معارف كی ترويج پر زور ديتے ہوئے كہا كہ مغربی آذربايجان ٹيلی ويژن نے گزشتہ چند سالوں میں اپنے پروگراموں كا محور قرآنی اور اسلامی تعليمات قرار دينے میں بنيادی قدم اٹھايا ہے۔
جناب ابراھيم نے كہا كہ مغربی آذربايجان میں قرآنی معارف كو فروغ دينے میں قرآنی چينل نے اھم كردار ادا كيا ہے۔
238719