بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كی مطابق یہ دھماكہ تقريبا رات ساڑے نو بجے اس وقت ہوا جب امام بارگاہ میں ہفتہ وار پروگرام ہو رہا تھا۔ اس بم دھماكے میں كہ جسكی تحقيقات ابھی ہو رہی ہیں ۱۰ افراد شھيد اور ۱۶۵ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شيراز كے گورنر نے اس بم دھماكے كے حوالے سے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس واقع كے متعلق تحقيقات ابھی جاری ہیں ۔ ليكن اس واقعے میں دھشت گردی كے امكانات بہت كم ہیں۔
239290