امام جمعہ كرمان: ایٹمی ٹيكنالوجی كا حصول ملت ايران كے اتحاد كا نتيجہ ہے

IQNA

امام جمعہ كرمان: ایٹمی ٹيكنالوجی كا حصول ملت ايران كے اتحاد كا نتيجہ ہے

سياسی وسماجی گروپ: كرمان كے امام جمعہ نے كہا كہ ملت ايران نے اتحاد و وحدت، فہم وادراك اور قائد انقلاب اسلامی كے راہنما اصولوں سے استفادہ كر كے ایٹمی ٹيكنالوجی كو حاصل كيا ہے۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق كرمان كے امام جمعہ حجت الاسلام ''جعفری'' نے نماز جمعہ كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دشمن، ايران كی ایٹمی طاقت كو برداشت نہیں كر سكتے۔ حجت الاسلام جعفری نے مزيد كہا كہ دنيا كی كوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روك سكتی اور امام خمينی ﴿ح﴾ كے مكتب میں پروان چڑھنے والی ايرانی قوم ہميشہ اور ہر ميدان میں كاميابی سے ہمكنار ہو گی۔ كرمان كے امام جمعہ نے كہا كہ دشمن كی طرف سے اقتصادی پابنديوں كے باوجود ايران ایٹمی ٹيكنالوجی كے حصول میں كامياب ہوا ہے۔ اور یہ كاميابی ايرانی دانشوروں كی دن رات كی محنتوں كا نتيجہ ہے۔ حجت الاسلام ''جعفری '' نے عراق میں امريكی مظالم كے حوالے سے كہا كھ اگرتمام مسلمان متحد ہو جائیں توامريكہ عراق كو ترك كرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
238827