بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق ۱۳۵ ہفتوں سے مسلسل اس شھر كے مسلمان تركی كے اعلی تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے كر رہے ہیں ان مظاہروں میں مختلف عمر كے افراد شركت كرتے ہیں ليكن جوانوں كی تعداد سب سے زيادہ ہوتی ہے۔ اس ہفتے كے مظاہرے میں لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر لكھا ہوا تھا۔ ''حجاب اسلام كا حكم اور مسلمان عورت كی پہچان ہے'' اس مظاہرے كے اختتام پر شركت كرنے والوں كی طرف سے ايك ''بيانیھ'' پڑھا گيا جس كامتن اس طرح تھا حجاب اسلام اور قرآن كا حكم ہے۔ اور یہ مسلمان عورت كی پہچان ہے اگرچہ حجاب پر پابندی كا قانون ختم كر ديا گيا ہے ليكن اب تك اس پر عمل نہیں ہو سكا ہے۔ اور حجاب پر پابندی آزادی بشر كے خلاف ہے اور جب تك ہمیں اپنا حق نہیں ديا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
239748