بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے تابناك سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ وحيد خراسانی نے كہا كہ شعائر حسينی ﴿ع﴾ كے تحفظ كے سلسلے میں ميری گفتگو قمہ زنی كے تناظر میں نہیں تھی اور میں نے قمہ زنی كے بارے میں كوئی بات بھی نہیں كی۔ بعض فقہی محافل میں ميرے كلام كو نقل كر كے اس میں تحريف كی گئی ہے اور كسی نے دفاع بھی نہیں كيا۔ روزنامہ ابرار كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ وحيد خراسانی نے جامعہ مدرسين كے ممبران سے ملاقات كے دوران كہا كہ ہمیں عزاداری كے نام پر بدعتوں اور غير شرعی كاموں كو روكنا چاہیۓ۔ انھوں نے اس ملاقات میں نظام اسلامی كی حمايت كو واجب قرار ديا اور عزاداری كے نام پر غير شرعی كاموں كے حوالے سے كہا كہ شعائر حسينی ﴿ع﴾ كی حفاظت واجب ہےاور غيرشرعی كام بدعت ہیں۔