بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ادارہ رھپويان وصال شيراز میں دردناك واقعھ پر قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے تعزيتی پيغام بھيجا ہے اس پيغام كا متن اسطرح ہے ۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم ۔
شيراز میں ادارہ ''وصال '' میں درد ناك حادثے میں اس ادارے كے كچھ جوانوں كی شھادت جيسی موت نے مجھے مصيبت زدہ بنا ديا ہے۔ میں اس مصيبت كے موقع پر عزاداروں اور مصيبت زدہ افراد كو خدا كا وعدہ ياد دلاتا ہوں جس میں اللہ تعالی صبر كرنے والوں كو خطاب كر كے فرماتا ہے :﴿اولئك علیھم صلوات من ربھم ورحمة﴾
خداوند عالم كی بارگاہ میں دعا گو ہوں كہ وہ مصيبت زدہ افراد كو صبر، اس دنيا سے كوچ كرنے والوں كو رحمت ومغفرت اور زخميوں كو شفاء عاجل عطا فرمائے۔ میں متعلقہ حكام كو تاكيد كرتا ہوں كہ وہ اس واقعھ كی تحقيقات میں جلدی كریں۔
والسلام علی عباد اللہ الصالحين