بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے اسلامی اسمبلی ايران كی نيوز ايجنسی كے حوالے سےرپورٹ دی ہے كہ فلپائن كے وزير خارجہ نے اتوار كے دن اسلامی پارليمنٹ كے اسپيكر جناب غلام علی حدادعادل سے ملاقات كی۔ جناب غلام علی حداد عادل نے ملاقات كے آغاز میں یہ بيان كرتے ہوئے كھ دونوں ملك علاقے اور بہت سارے عالمی مسائل میں ايك دوسرے سے نزديك ہیں كہا كہ علاقے اور عالمی مسائل كے بارے میں دونوں ملكوں كا سياسی تعاون فلپائن كے معاشی حالات كو مستحكم كرے گا۔
انھوں نے يورپ كے بعض ممالك خاص كرڈنمارك اور ھالينڈ میں اسلام كے خلاف چلنے والی تحريكوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ سازشی قوتیں اديان الہی كے پيروكاروں كے مابين اتحاد و يكجہتی قائم كرنے كے بجائے دشمنياں ايجاد كر رہے ہیں۔ جناب حداد عادل نے كہ كہ افسوس ہے كہ جو مال، دوست ، دوستی ، اخلاق اور محبت پر خرچ ہونا چاہیے تھا وہ دشمنيوں پر صرف ہورہا ہے۔
239618