IQNA

سياسی گروپ: گزشتہ روز ۱۶ اپريل ۲۰۰۸ء كو صبح كے وقت ايرانی صدر قم پہنچے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز۱۶ اپريل ۲۰۰۸ء كو ايرانی صدر ''محمود احمدی نژاد'' اور ان كے ہمراہ حكام كا ايك وفد صبح ۹ بجے قم پہنچے ۔ وہاں كے حكومتی عہديداروں اورلاكھوں باشندوں نے ان كا شاندار استقبال كيا۔ انھوں نے حرم مطھر حضرت فاطمہ معصومہ﴿ع﴾ میں لاكھوں كی تعداد میں موجود لوگوں كےاجتماع سے خطاب كيا۔ قم كے لوگ صبح سے صدر كا خطاب سننے كے لئے حرم حضرت معصومہ میں جمع ہونا شروع ہو گئےتھے۔ مقدس شھر كے لوگوں نے پورے شھر میں بينرز لگا ركھے تھے جن پر لكھا ہوا تھا كہ ہم اپنے محبوب صدر كو قم كی سر زمين پہ خوش آمديد كہتے ہیں۔ اس سفر میں صدر،علماء اور شھداء كے خاندانوں سے ملاقات بھی كریں گے۔ اس كے علاوہ اسلامی جمھوریہ ايران كے صدر قم كے دورے میں دسيوں اقتصادی منصوبوں كا افتتاح بھی كریں گے۔ اس سلسلے میں تفصيلی خبریں بعد میں آئیں گی۔
240633