حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے شھر انقرہ میں احتجاج

IQNA

حجاب پر پابندی كے خلاف تركی كے شھر انقرہ میں احتجاج

سياسی و سماجی گروپ: انقرہ كے مسلمانوں نے اس ہفتے بھی تركی كے اعلی تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ كيا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق اس مظاہرے میں زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے خواتين و حضرات نے شركت كی جنمیں جوانوں كی تعداد سب سے زيادہ تھی۔ وہ تركی كے تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی كے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور حكام كو ياد دلا رہے تھے كہ وہ اپنی ذمہ داريوں پرپوری طرح عمل كریں۔ مظاہرين اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر لكھا تھا كہ" حجاب خدا كا حكم ہے اور ہمارا حق ہے اور حجاب مسلمان عورت كی پہچان ہے"۔ اس مظاہرے كے اختتام پر مظاہرين كی طرف سے ايك قرارداد پڑھی گئی۔ اس قرارداد میں ذكر كيا گيا تھا كہ افسوسناك امر یہ ہے كہ تركی میں حقوق بشر كا خيال نہیں كيا جاتا ہے اور بعض حكام كا رویہ اس بارے میں مضحكہ خيز ہے۔ حجاب، قرآنی اور الہی حكم ہے اور ہر آزاد عورت كا حق ہے اور جو بغير كسی دليل كے ترك يونيورسٹيوں میں حجاب پر پابندی لگاتے ہیں انھیں معلوم ہونا چاہیے كہ جب تك ہم اپنا حق حاصل نہیں كر ليتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
240252