ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق تشكيل" جامعة المصطفی العالمية" كی افتتاحی تقريب ۹ ربيع الثانی بروز بدھ منعقد كی گئی جس میں حجة الاسلام محمدی گلپائيگانی نے قائد انقلاب اسلامی كا مكتوب پيغام پڑھ كرسنايا۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس پيغام میں رھبر انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ معارف اسلام كے تشنہ افراد كے سوالوں كے جواب كے لئے ممتاز علماء اور دانشوروں كی تربيت كرنا "جامعة المصطفی العالمية" كا اہم ترين فريضہ ہے۔ انھوں نے پيغام كے دوسرے حصہ میں "جامعة المصطفی العالمية" پر نظارت كرنے والی كمیٹی سے كہا كہ جامعہ كے اغراض و مقاصد كے حصول كے لئے جامع اور مكمل آئين نامہ تدوين كيا جائے۔ قائد انقلاب نے كہا كہ جامعة المصطفی العالمية تمام مراحل میں عصر حاضر كی ضروريات كے مطابق جديد روش اور ٹيكنالوجی سے استفادہ كرے۔ آية اللہ العظمی خامنہ ای نے ثقافتی انقلاب كی اعلی كمیٹی، تقريب بين مذاھب اسلامی كونسل اور اھلبيت ﴿ع﴾ عالمی كونسل سے كہا كہ حال ہی میں تشكيل پانے والی "جامعة المصطفی العالمية" كے ساتھ بھرپور تعاون كریں۔ قابل ذكر ہے كہ مركز جہانی علوم اسلامی اور سازمان حوزھا و مدارس علمیہ كو مد غم كر كے" جامعة المصطفی العالمية" تاسيس كی گئی ہے۔
240969