ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كے انچارج حجت الاسلام والمسلمين محمدی گلپائيگانی نے ۱۶ اپريل ۲۰۰۸ء كو قم میں '' جامعۃ المصطفی العالمیۃ '' كی افتتاحی تقريب كے موقعہ پر قائد انقلاب اسلامی كی طرف سے حجت الاسلام والمسلمين اعرافی كو اس مركزكا مدير متعين كيا اور اس سلسلے میں ان كا پيغام پڑھ كر سنايا۔ اس كے بعد انھوں نے اپنے خطاب میں كہا كہ امام خمينی ﴿رہ﴾ كی قيادت میں انقلاب اسلامی دنيا میں ايسی صدا بلند كی جس نے استكبار كی بنيادوں كو ہلا كر ركھ ديا۔ قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كے انچارج حجة الاسلام محمدی گلپائيگانی نے اپنے خطاب كے آخر میں كہا كہ آج ٹيكنالوجی اپنی ترقی كے عروج پر ہے اور اس كے ذريعے حق بات كو دنيا كے كونے كونے تك پہنچايا جا سكتا ہے اور شيعہ اس سے استعفادہ كر كے دنيا كی حاكميت حاصل كر سكتے ہیں اور امام زمانہ ﴿عج﴾ انشاءاللہ اس كو عملی جامہ پہنائیں گے۔
240988