حجت الاسلام مير عمادی كی بطور امام جمعہ خرم آباد تعيين

IQNA

حجت الاسلام مير عمادی كی بطور امام جمعہ خرم آباد تعيين

سياسی گروپ: قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے ايك حكم میں حجت الاسلام سيد احمد مير عمادی كر خرم آباد شھر كا امام جمعہ معين كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی كے حكم كامتن اسطرح ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحيم
جناب مستطاب حجت الاسلام حاج سيد احمد مير عمادی دمت افاضاتھ ، اب جبكہ جناب حجت الاسلام ميانجی ، خرم آباد میں عظيم خدمات كے بعد مقدس شھر قم واپس جانا چاہتے ہیں۔ میں جناب عالی كو خرم آباد كا امام جمعہ اور لرستان میں اپنا نمائندہ متعين كرتا ہوں ۔ خرم آباد كے لوگ ايمان ، شجاعت اور وفاداری میں مشھور ہیں اور آپ ماشاء اللہ زيور علم اور عمل سے آراستہ ہیں اور آپ كے لئے قابل فخر بات یہ ہے كہ آپ كا تعلق سادات گھرانے سے بھی ہے اميد ہے كہ توفيق الہی اور امام زمانہ ﴿عج﴾ كی خاص عنايات آپ كے شامل حال رہیں گی اور آپ وہاں كے لوگوں اور خصوصاً جوانوں كی رہنمائی كریں گے۔ خداوند متعال سے دعاگو ہوں كہ آپ كو اور لرستان كے لوگوں كو نصرت عطا فرمائے۔
سيد علی خامنہ ای
۲۰۰۸ /۱ /۱۵