جامعھ المصطفی العالمیھ كی تاسيس كے موقع پر قائد انقلاب اسلامی حضرت آية اللہ خامنہ ای كا پيغام

IQNA

جامعھ المصطفی العالمیھ كی تاسيس كے موقع پر قائد انقلاب اسلامی حضرت آية اللہ خامنہ ای كا پيغام

سياسی گروپ: جامعھ المصطفی العالمیہ كی تاسيس كی مناسبت سے رھبر انقلاب اسلامی نے اہم پيغام جاری كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق تاسيس جامعھ المصطفی العالمیہ كی تقريب ۹ ربيع الثانی بروز بدھ منعقد كی گئی جس میں حجة الاسلام محمدی گلپائيگانی نے قائد انقلاب اسلامی كا مكتوب پيغام پڑھ كر سنايا۔موصولہ رپورٹ كے مطابق اس پيغام میں رھبر انقلاب اسلام نے كہا كہ معارف اسلام كے تشنہ افراد كے سوالوں كے جواب كے لئے ممتاز علماء اور دانشوروں كی تربيت كرنا جامعہ المصطفی العالمیہ كا اہم ترين وظيفہ ہے۔ انھوں نے پيغام كے دوسرے حصہ میں جامعھ المصطفی العالمیہ كی نظارت كرنے والی كمیٹی سے كہا كہ جامعہ كے اعتراض و مقاصد كے حصوں كے لئے جامع اور مكمل اساسنامہ مترتب كيا جائے۔قائد انقلاب نے كہا كہ تمام مراحل میں جامعہ المصطفی العالمیہ عصر حاضر كی ضروريات كے مطابق جديد روش اور ٹيكنالوجی سے استفادہ كرے آية اللہ خامنہ دی نے ثقافتی انقلاب كی اعلی كمیٹی عاليم تقريب مذاھب كونسل اھليبت ﴿ع﴾ عالمی كونسل سے كہا ك حال میںتاسيس ہونے والے جامعھ المصطفی العالمیہ كا بھرپور تعاون كریں۔ قابل ذكر ہے كہ مركز جہانی علوم اسلامی اور سازمان حوزھا وا مدارس علمیہ كو مد غم كر كے جامعة المصطفی العالمیہ كی تاسيس كی گئی ہے۔
240969