ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مركز جہانی علوم اسلامی كے سابق سربراہ اور جامعھ المصطفی العالمیہ كے مديرحجة الاسلام والمسلمين علی رضا اعرافی نے بدھ كے دن جامعہ المڈطفی العالمیہ كی تاسيس كے موقع پر منعقد ہونے والی تقريب میں كہا كہ رھبر معظم انقلاب كا جاری كردہ پيغام اس مركز كے كارندوں كے لئے واضح اور روشن راستہ ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ جامعة المصطفی العالمیہ كی بنياد كو شيخ طوسی اور ان كے بعد كے زمانے میں تلاش كيا جائے آج ہم تاسيس ہونے والی اس يونيورسٹی كا احترام كرتے ہیں اور اميد كرتے ہیں اس اہم ذمہ داری كو ادا كر سكیں۔ حجة الاسلام جناب اعرافی نے كہا كہ تعليمی ، سياس عليم مسائل كی تبديليوں نے حوزہ كی ذمہ داريوں كو بڑھا ديا ہے لہزا ضرورت ہے كہ صالح اور پاكيزہ انسانوں كی تربيت ہو جو حوزہ علمیہ اسلام محمدی كی افكار كو توسيع دے۔ جامعة المصطفی كے سربراہ كنے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی نے ممتاز اور مایہ ناز علماء كی تربيت كے لئے جديد اور نئے تجربات سے استفادہ كرنے كی تاكيد فرمائی ہے۔
240941