ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' دارالحديث سنٹر كے علمی اور ثقافتی شعبہ كی رپورٹ كے مطابق بالكان كے علماے اسلام نے دينی مباحث كو بہتر طريقے سے پيش كرنے كی روش سے آگا ہی حاصل كرنے كے لیے ايران كا دورہ كيا اور اس سفر میں انھوں نے تحقيقی سنٹر كتابی نمائش ،كتاب خانہ، موسسہ دارالحديث كے محققين كی ايك جماعت سے بھی ملاقات كی۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق علمی ثقافتی دارالحديث سنٹر كے بين الاقوامی شعبہ كے انچارج جناب شريف مھدوی نے مہمان علماء كے سامنے موسسہ كی جانب سے مختلف زبانوں میں احاديث كے ہونے والے ترجمہ و تحقيقاتی كام كے طريقہ كار كو پيش كيا۔ جناب شريف مھدوی نے مزيد كہا كہ كتاب خانہ جامع دارالحديث دنيا كے تمام محققين كے لیے ايك منبع اور مصدر ہے۔ رپورٹ كے مطابق آية اللہ ری شھری نے علمائے بالكان كی ملاقات میں كہا كہ مركزدار الحديث كی خصوصيت دوسرے مؤسسوں كے مقابلے میں یہ ہے كہ یہ مركز فقط قرآن اور حديث كے بارے میں تحقيقاتی كام انجام دے رہا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد كا نظریہ یہ ہے كہ جتنا علم ترقی كرتا جائے گا اتنا ہی دنيا میں اسلام پھيلے گا۔
241482