حضرت معصومہ ﴿ع﴾ كی وفات كی مناسبت سے بھشھر میں مجالس عزا كا انعقاد

IQNA

حضرت معصومہ ﴿ع﴾ كی وفات كی مناسبت سے بھشھر میں مجالس عزا كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: ايران كے تمام شہروں سميت بھشھر كی عوام نے بھی حضرت معصومہ ﴿ع﴾ كی وفات كے موقع پر مساجد اور امام با رگاہوں میں حاضرهوكر مجالس عزا كا انعقاد كيا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق ايران كےتمام شہروں سميت بھشھر كے مومنين نے بھی ۱۰ ربيع الثانی كو حضرت فاطمہ ﴿ع﴾ كی وفات كے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں میں جاكر عزاداری میں مصروف رہے۔ علماء نے ان مجالس عزا میں حضرت معصومہ ﴿ع﴾ كی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اور قم كی جانب آپ كے سفر كے مقصد كو بيان كرتے ہوئے احاديث اھليبيت كا تذكرہ كيا۔ اسی طرح علماء نے اپنی تقارير میں معصومہ كے سفر كا مقصد امام رضا ﴿ع﴾ كی ولايت كو ثابت كرنا قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران كی عوام نے مسلسل آئمہ معصومين خاص كر امام رضا ﴿ع﴾ اور ان كی خواھر گرامی سے اپنی عقيدت اور محبت كا اظہار كيا ہے۔ انھوں نے حضرت معصومہ كی مزيد فضيلت بيان كرتے ہوئے كہا كہ حضرت معصومہ ﴿ع﴾ كا وجود دنيا میں انقلاب اسلامی كے تعارف كا سبب بنا ہے اور حضرت معصومہ ﴿ع﴾ ہی كی بركت سے یہ انقلاب كامياب ہوا۔
240391