خراسان رضوی میں اسٹوڈنٹس كے قرآنی مقابلوں كا ميزبان نيشاپور ہو گا

IQNA

خراسان رضوی میں اسٹوڈنٹس كے قرآنی مقابلوں كا ميزبان نيشاپور ہو گا

سماجی گروپ: نيشاپور كے ادارہ تعليم و تربيت كے انچارج نے خبر دی كہ خراسان رضوی ڈويژن كے قرآنی مقابلوں كا ميزبان نيشاپور ہو گا۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق نيشاپور میں قرآنی محفل منعقد كی گئی جس میں ممتاز قرّاء نے شركت كی۔ نيشا پور كے ادارہ تعليم و تربيت كے انچارج '' علی رضا ملكی'' نے بتايا كہ ۳۰ اپريل ۲۰۰۸ء سے ۹ مئی تك خراسان رضوی كی ہائی كلاسوں كے اسٹوڈنٹس كے قرآنی مقابلوں كا ميزبان نيشاپور ہوگا۔
241835