ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق اس بيانیہ كا متن اس طرح ہے: انقلاب اسلامی كو فارس كا دورہ كیے ھوئے بيس سال كا عرصھ ھوگيا ھے اور طولانی انتظار نے شوق ديداركو دگناكرديا ہے اور وصال كا مژدہ اس بيس سالہ پياس كوبجھا دے گا اور فارس كے لوگوں كے عشق و محبت كے غنچوں میں بہار آجائے گی۔ وصال كا یہ لمحہ ليلہ القدر كی طرح ھزار مہينوں سے بہتر ہے ہم اس شخصيت كے استقبال كی تياری كر رہے ہیں كہ جس نے امام خمينی ﴿رہ﴾ كی اطاعت میں ھر چھوٹے سے چھوٹے منصب كے لیے اپنے آپكو آمادہ كيا ہوا تھا۔ كيونكہ آپ امام خمينی﴿رہ﴾ كو امام زمانہ ﴿عج﴾ كا سپاہی اوران كے حكم كو امام زمانہ ﴿عج﴾ كا حكم سمجھتے تھے۔ اور اب آپ امام خمينی ﴿رہ﴾ كی جگہ پر امام زمانہ ﴿عج﴾ كے سپاہی ہیں اور امام زمانہ ﴿عج﴾ كا انتظار كرنے والوں كو سوچنا چاہیے كہ ان كے نائب كے سامنے وہ كس طرح پيش ہوں۔
242381