زاھدان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمين '' سليمانی'' نے قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ سيستان بلوچستان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مغربی ممالك اسلامی اقدار پر يلغار كے ذريعے مسلم ممالك كو آزما رہے ہیں اور مسلمانوں كے اندر دينی معاملات میں بے توجھی كا عنصر داخل كر رہے ہیں اور دينی مقدسات كی حدود كو پھلانگ كر بے دينی كو رواج دے رہے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ افسوسناك امر یہ ہے كہ گزشتہ چند سالوں میں مغربی ممالك نے كئی بار اسلامی مقدسات كی توھين كی ہے۔ جناب سليمانی نے كہا كہ ان گستاخيوں كا جواب یہ ہے كہ گستاخ ملكوں كی مصنوعات كا بائيكاٹ كرنے كے ساتھ ساتھ اسلامی ممالك كی اجناس كو بھی ان ممالك میں نہ جانے ديا جائے۔
242015