ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ مركزی كی رپورٹ كے مطابق اس جاری شدہ بيان میں كہا گيا ہےكہ اسلام كے دشمن مسلسل پيغمبر صلح و رحمت كی شان میں گستاخی كر رہے ہیں اور كفر كے سربراہ پيغمبر ہدايت و رحمت كی اھانت اور استھراء كر رہے ہیں اور دشمنان اسلام اس بات سے غافل ہیں كہ عذاب الہی ان كے تعاقب میں ہے۔ اسی طرح اس بيان میں طلباء نے يورپی ممالك كی جانب سے اسلامی مقدسات كی ہونے والی توھين كی مذمت كرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ايران سے درخواست كی ہے كہ وہ اپنی سياسی سرگرميوں سے ان سازشوں كا مقابلہ كریں۔
242297