البانیہ میں'' النبی محمد ﴿ص﴾ عزہ للبشریھ'' كے عنوان پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

البانیہ میں'' النبی محمد ﴿ص﴾ عزہ للبشریھ'' كے عنوان پر سيمينار كا انعقاد

ثقافتی وسماجی گروپ: ۱۹ اپريل با مطابق ۱۲ ربيع الثانی كو البانیہ میں ''النبی محمد ﴿ص﴾ عزہ للبشریھ'' كےعنوان پرايك عظيم سيمينار منعقد كيا گيا ۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق البانیہ كی مسلم كمیٹی اور '' سما'' ادارے كے تعاون سے'' النبی محمد﴿ص﴾ عزہ للبشریھ'' كے عنوان پر سيمينار منعقد ہوا جس میں البانیہ كے وزيراعظم'' سالی بريشا ''اوراسپيكر ''يورفيناتوبالی'' البانیہ مسلم كمیٹی كے سربراہ'' حاج سليم موچا''
،بكتاشیہ كمیٹی كےسربراہ''رشاد برزی'' ،مقدونیہ مسلم كمیٹی كے انچارج'' حاج سليم رجبی'' ، كوسوومسلم كمیٹی كے انچارج اور مختلف ممالك كی مذہبی اور سياسی شخصيتوں نے شركت كی۔ اس سيمينار میں البانیہ مسلم كمیٹی كے سربراہ نے حضرت رسول اكرم ﴿ص﴾ كی سيرت طيبہ پر روشنی ڈالی۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں البانی وزير اعظم جناب ''سالی بريشا'' نے تقرير كرتے ہوئے كہا كہ ايسے سيمينار میں شركت ميرے لیے باعث عزت ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كھ خداوند عالم سے رابطہ برقرار كرنا معاشرے كی سعادت اور ارتقاء كا سبب ہے۔ اس سيمينار میں مرسل اعظم كی شان میں قصائد بھی پيش كیےگئے۔
242661