ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمھوریہ ايران كے صدر جناب محمود احمدی نژاد گزشتہ روز۲۳ اپريل ۲۰۰۸ء كو صبح ۸ بج كر ۵۰ منٹ پر حكومتی اركان كی ايك جماعت كے ساتھ ھمدان ائير پورٹ پر پہنچے تو وھاں پرموجود نمائندہ ولی فقیہ و امام جمعھ ھمدان حجت الاسلام والمسلمين ''غيات الدين طھ محمدی'' اور ديگر حكومتی عہديداروں نے ان كا استقبا ل كيا ۔ھمدان كے اس دو روزه دورے میں وه علماء اور شھداء كے اہل خانہ سے ملاقات كے علاوہ پسماندہ علاقوں كا بھی دورہ كریں گے۔ ۷/۱۹۴۹۳ مربع كلومیٹر پر پھيلا ہوا ھمدان ايك زرعی خطہ اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ وہاں پر اعلی تعليمی ادارے موجود ہیں. ھمدان خوشگوار آب و ہواكے لحاظ سے ايك مشعور شھراور سيرو تفريح كے لیے بہت مناسب جگہ ہے۔ اس سلسلے میں تفصيلی خبریں بعد میں آئیں گی۔
242526