ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق ۲۳ اپريل ۲۰۰۸ ءكو بعض حكومتی عہديداروں نے قائد انقلاب حضرت آية اللہ خامنہ ای سے ملاقات كی اس ملاقات میں قائد انقلاب اسلامی نے انتخابات میں شركت كو بہت اہم قرار ديتے ھوئے فرمايا كہ ملت ايران انتخابات كے پہلے راونڈ كی طرح ان انتخابات میں بھی ايسے افراد كا انتخاب كرے جو ملت كا درد ركھتے ہوں اور حكومت ، عدلیہ ، اور ملك كے دوسرے اداروں كا ساتھ نبھا سكیں۔ حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے فرمايا كہ ملك كی ترقی ملت اور حكمرانوں كے اتحاد سے ممكن ہے اور دشمن ہمارے چھوٹے چھوٹے اختلافات سے بھی بہت خوش ہوتا ہے اور اس كا پراپيگنڈہ كرتا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ امام خمينی ﴿رہ﴾ بھی ہميشہ اتحاد كی تاكيد كرتے تھے۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ ہمارا ملك سياسی طور پر استقلال حاصل كر چكا ہے اور یہ استقلال ملك كی اقتصادی پائداری پر استوار ہے۔ حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے فرمايا كہ امريكہ اور اسرائيل ايران كے خلاف منفی پراپيگنڈے كر رہے ہیں اور یہ اس لیے ہے كہ وہ اسلامی جمھوریہ ايران كی ترقی اور خوشحالی كو ديكھ كر مايوس ہو چكے ہیں۔
۲۴۳۴۷۶