آلبانيا كے ماہنامہ میں '' پيغمبر اور بچوں سے محبت'' كے عنوان پر مضمون كی اشاعت

IQNA

آلبانيا كے ماہنامہ میں '' پيغمبر اور بچوں سے محبت'' كے عنوان پر مضمون كی اشاعت

سياسی وسماجی گروپ: آلبانيا كے معروف ماہنامہ نور اسلام میں ''پيغمبر اور بچوں سے محبت'' كے عنوان پر ايك مضمون شائع كيا گيا ھے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ بالكان كی رپورٹ كے مطابق مضمون نگار جناب '' yilalirim yetkin'' نے اس مقالہ میں تحرير كيا ہے كہ پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ اپنی اكثرو بيشتر تعليمات میں بچوں سے محبت و مودت كے ساتھ پيش آنے پر تاكيد كرتے اور فرماتے تھے ''من لا يرحم عيالھ ليس منا '' جو بھی اپنے اہل وعيال پر رحم نہ كرے گا۔ وہ ہم سے نہیں ہے۔ مقالہ نگار پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی بچوں سے محبت كے نمونے پيش كرتے ہوئے لكھتے ہیں: پيغمبر خدا﴿ص﴾ اپنے نواسے امام حسن اور امام حسين علیہما السلام سے محبت كرتے تھے اور مسلسل فرماتے تھے ''اللھم انی ااحبھما فاحب من احبھما'' پروردگارا میں اپنے ان دونوں فرزندوں سے محبت كرتا ہوں تو بھی ان سے محبت كر جو ان سے محبت كریں۔
۲۴۳۶۵۶